ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کی مبینہ ’دہشت‘ میں برڈ فلو کا قہر

کورونا کی مبینہ ’دہشت‘ میں برڈ فلو کا قہر

Mon, 26 Dec 2022 11:13:41    S.O. News Service

چنئی ، 26؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)کورونا ’وبا‘ سے دنیا کے کئی ممالک متأثر ہیں اور ہندوستان میں بھی اس تعلق سے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں - اس درمیان کیرلا میں برڈ فلو کا قہر شروع ہو گیا ہے- کیرلا کے کوٹایم ضلع کی تین الگ الگ پنچایتوں میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے-انفیکشن کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے مرغیوں اور بطخوں کو مارنے کا حکم دیا ہے- اس کے تحت ضلع میں چھ ہزار سے زیادہ پرندوں کو مار دیا گیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ مارے گئے پرندوں میں زیادہ تر بطخ ہیں -ضلع انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کہا ہے کہ ضلع کے ویچور، نیندور اور ارپوکارا پنچایتوں میں ہفتہ یعنی24دسمبر کو مجموعی طور پر6017پرندے ماردئے گئے جن میں زیادہ تر بطخیں ہیں -ضلع انتظامیہ نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ویچور میں تقریباً133 بطخ اور156مرغیاں، نیندور میں 2753بطخ اور ارپکارا میں 2975بطخ ماردی گئی ہیں - ان میں برڈ فلو یا ایوین انفلوئنزا نامی متعدی جنیٹک مرض پایا گیا-دوسری طرف لکشدیپ انتظامیہ نے کیرلا میں برڈ فلو کے قہر کو دیکھتے ہوئے وہاں فروزن چکن فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے- قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کیرلا حکومت نے الاپوژاا ضلع کے ہریپد نگرپالیکا میں کئی پرندوں کی موت کے بعد مرغیوں اور بطخوں کو مارنے کا حکم دیا تھا- یہاں تقریباً20471 پرندوں کو مارا گیا- الاپوژا ضلع کے کلکٹر نے بطخ، مرغی، بٹیر سمیت گھریلو پرندوں کے انڈے اور گوشت کو کھانے اور فروخت کرنے پر بھی روک لگائی تھی- علاوہ ازیں مرکزی حکومت کی طرف سے بھی ایک ٹیم بھیج کر حالات کا جائزہ لیا گیا-


Share: